نظموں کے درمیان | Nazmo Kay Darmayan
Fiction House
Regular price
Rs.600.00 PKR
Regular price
Rs.800.00 PKR
Sale price
Rs.600.00 PKR
Unit price
per
Shipping calculated at checkout.
Couldn't load pickup availability
نظموں کے درمیان
جدید اردو و سرائیکی نظم کا تقابلی مطالعہ
مصنف | محبوب تابش
عزیزِ مَن محبوب تابش علم و ادب سے گہری وابستگی رکھتے ہیں ۔ وہ اردو اور سرائیکی ، دونوں زبانوں کے شاعر ، ادیب ، نقاد ، محقق اور مترجم ہیں ۔ کتاب سے ان کا عشق مثالی ہے ۔ ان کے پاس ایک شاندار لائبریری ہے جس میں بہت اعلیٰ کتابیں موجود ہیں ۔ وہ مسلم کالج ملتان میں اردو ادب کے استاد ہیں اور بہاءزکریا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ " نظموں کے درمیان " ان کا اہم فل کا مقالہ ہے ۔ اس میں اردو اور سرائیکی شعراء کا تقابلی مطالعہ پیش کیا گیا ہے ۔ اردو شاعروں میں مجید امجد اور ثروت حسین جب کہ سرائیکی شاعروں رفعت عباس اور اشو لال شامل ہیں ۔ یہ مقالہ 312 صفحات پر مشتمل ہے اور یہ منفرد تحقیقی کام ہے ۔ اس میں اردو اور سرائیکی میں قائم ہوتا ہوا محبت کا رشتہ نظر آتا ہے ۔
منور آکاش میں بھی کمال کر دیا ۔ اس کتاب میں ان کی خوب صورت تحریر " محبوب تابش ، جعلی کتابوں کا عہد اور جدید نظم " شامل ہے ۔ اس تحریر میں محبوب تابش کی تصویر نظر آتی ہے ۔ واقعی محبوب تابش ایسا ہی ہے ۔ محبت کرنے والا اور سچ بولنے والا ۔
بہت شکریہ محبوب تابش صاحب ، مبارک ہو ۔ آپ کی ترقی اور کامرانی کے لیے ڈھیروں دعائیں ۔ سلامت رہیں ۔
- Share your shipping policy
- Share your packaging details
