اس وقت پاکستانی معاشرہ کی جو صورت حال ہے، اس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم نے اپنے لئے جو راستہ منتخب کیا تھا، وہ ہمیں پس ماندگی، جہالت اور اندھیرے کی جانب لے جارہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر ہم نے وقت کا ساتھ نہیں دیا، اور عالمی اقدار کو نہیں اپنایا، تو اس صورت میں ہم دنیا سے کٹ کر اور نیچے کی طرف گرتے چلے جائیں گے_ ہمیں ان حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہئے کہ یہ زمانہ جمہوری اور سیکولر اقدار کا ہے کہ جس میں معاشرے کے ہر فرد کو مساوی حقوق ملتے ہیں اور انہیں مذہب، نسل، یا زبان کی بنیاد پر ثانوی درجہ نہیں دیا جاسکتا ہے، اور ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ جب ہی قائم ہوتا ہے کہ جب اس میں ہر فرد کو برابر کے حقوق ملیں.
(ڈاکٹر مبارک علی)
{تاریخ کی روشنی}
Reviews
There are no reviews yet.