___سندھ کی تاریخ کیا ہے___
سندھ کی تاریخ میں تین نقطہائے نظر ہمارے سامنے آتے ہیں۔ ایک اسلامی، دوسرا سندھی قوم پرستی کا ، اور تیسرا سیکولر ۔ ان تینوں نظریات کی روشنی میں جب تاریخی واقعات کا تجزیہ کیا جاتا ہے تو اس کی تشریح ایک دوسرے سے مختلف ہو جاتی ہے۔ اس لئے قاری یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کون سا نقطہ نظر درست اور صحیح ہے؟
سندھ کی تاریخ کو سمجھنے کے لئے متبادل نقطہائے نظر کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تاریخ کے ماخذوں اور مورخوں کے ذہن کا تجزیہ کیا جائے کہ تاریخ نویس کے پس پردہ کیا مقاصد تھے؟ اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے کتاب ‘سندھ کی تاریخ کیا ہے’ کو اس پس منظر میں سمجھا جا سکے۔
Reviews
There are no reviews yet.