Ek Zindgi Kafi nahi

تعارف
معروف بھارتی صحافی کلدیپ نیئر کا جنم سیالکوٹ میں ہوا تھا۔ ان کے بقول انہوں نے قرارداد پاکستان کے متعلق جب سنا تو لاہور میں ہی تھے اور سترہ سالہ جوان تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ دہلی چلے گئے۔ بطور صحافی اپنا کیریئر شروع کیا اور ملک کے معتبر صحافیوں میں جگہ پائی۔
‘ایک زندگی کافی نہیں’ ان کی آپ بیتی کے ساتھ ساتھ بھارتی اندرونی حالات کی کہانی بھی ہے۔ کتاب انگریزی زبان میں لکھی گئی ہے جس کو اسی نام سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ کلدیپ نیئر کے بقول انہوں نے اس کتاب کا نام A lifetime is not enough چنا تھا لیکن ناشر نے ان کے ایک کالم کے عنوان Beyond the lines کو ترجیح دی۔ کلدیپ نیئر نے اس کتاب میں بہت سے ایسے حقائق سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو اس سے قبل نظروں سے اوجھل رہیں۔ ان کا انداز سادہ اور معتدل ہے اور حتی الامکان انتہاؤں کو چھونے سے گریز کرتے ہیں۔ تقسیم کے بعد بالخصوص بھارتی اندرونی سیاسی معاملات کو جاننے کے لیے کتاب کا مطالعہ بہت مفید ہے۔
#Basti_khattak

1,100.00

Book Details

Weight 0.800 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ek Zindgi Kafi nahi”

Your email address will not be published. Required fields are marked *