Skip to product information
1 of 1

Fiction House

تاریخ اور معاشرہ | Tarikh Or Maasharaha

تاریخ اور معاشرہ | Tarikh Or Maasharaha

Regular price Rs.300.00 PKR
Regular price Rs.400.00 PKR Sale price Rs.300.00 PKR
-25% OFF Sold out
Shipping calculated at checkout.
تاریخ اور معاشرہ
ڈاکٹر مبارک علی
کسی بھی معاشرے میں کرپشن کی تین وجوہات ہوتی ہیں : طاقت و اقتدار کے حصول کے لئے، سماجی رتبہ بڑھانے کے لئے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے۔ ان میں سب سے زیاده بد عنوانیوں میں ملوث حکمراں طبقوں کے وہ افراد یا اشخاص ہوتے ہیں کہ جو کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار حاصل کر کے اپنے اختیارات کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انہیں زیادہ سے زیادہ دولت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ تمام وسائل کو استعمال کر کے اقتدار حاصل کریں اور اس اقتدار کے ذریعہ طاقت و اختیارات کا استعمال کریں۔ اس لئے یہ افراد پر ممکن طریقے سے دولت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے حصول کے لئے ہر جائز و نا جائز طریقے سے دولت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے حصول کے لیے ہر جائز و ناجائز طریقہ استمعال کرتے ہیں اگر یہ پہلے ہی سے اقتدار پر قابض ہوتے ہیں تو پھر اپنے سیاسی اختیارات کو استعمال کرکے ہی دولت اکٹھی کرتے ہیں تاکہ اس کے توسط سے اپنے اقتدار کو طول دے سکیں۔
اس طرح سے یہ کرپٹ افراد نہ صرف خود بد عنوانیوں میں ملوث ہوتے ہیں بلکہ اپنی نا جائز دولت سے یہ دوسروں کو بھی کر پیش کرتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے حکمراں جو سازش کے ذریہ برسراقتدار آتے ہیں یا جن ک اقتدار کو سیاسی حریفوں سے خطرہ ہو۔ یہ نوکر شاہی، انتظامیہ اور دوسرے شعبوں میں اپنے وفادار اور حمایتی پیدا کرنے کی غرض سے انہیں پورے پورے مواقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ بد عنوانیوں ملوث ہوں۔کیونکہ ایک کرپٹ اور بد عنوان شخص کردار کے لحاظ سے اس قدر کمزور ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے سرپرست کے لئے ہر کام کرنے پر تیار ہو جاتا ہے۔ کرپشن کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ فرد کے کردار کو توڑ کر اسے خوشامدی اور چالوس بنا دیتی ہے اور اس کے اندر انا اور خودداری کو ختم کر دیتی ہے۔ لہٰذا ایسے افراد حکمرانوں کے مفادات پورا کرنے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

Shipping & Returns

View full details
  • Free Shipping

    Pair text with an image to focus on your chosen product, collection, or blog post. Add details on availability, style, or even provide a review.