Desi Liberal

آج کل کے دور میں جدّت کا فقدان ہے ۔ پاکستانی معاشرے میں آرٹ، ادب اور فلسفہ جمود کا شکار ہو چکا ہے۔آج کل کا دور انٹرنیٹ کا ہے، فیس بک کا ہے، نوجوانوں کے خیالات روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو رہے ہیں۔نئی پود میںتحمل نہیں رہا کہ وہ چار سو صفحات والی کتاب پڑھیں، اب ہر کوئی چاہتا ہے کہ سیدھی اور مختصر بات ہو اور نتیجہ جلد سے جلدآ جائے۔ ان سب باتوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے میں یہ کتاب لکھی ہے۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے لوگوں کے علم میں اضافہ ماضی سے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔نوجوان نسل زندگی اور کائنات کے بارے میں مختلف ابھام میں الجھے ہوئے ہیں۔ان کے مختلف سوالات کے جوابات دینے کے لیے میں نے یہ کتاب لکھی۔اس کتا ب میں پاکستانی معاشرے، روایات اور روز مرہ انسانی زندگی پر بحث کی گئی ہے۔آسان الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ ہر کوئی بآسانی اس کتاب سے مستفید ہو سکے۔ ایک مقصد یہ بھی تھا کہ نوجوان نسل میں اردو زبان سے اُلفت پیدا کی جائے۔ اُردو زبان بہت نظر انداز ہورہی ہے ، ہر کوئی انگلش انگلش کی رٹ لگائے ہوئے ہے، اور تو اور حکومت کا رویہ بھی اردو کے ساتھ یتیموں والا ہے۔اپنی اس کتا ب کے اندر میں نے اردو زبان کو بالکل نئے انداز میں پیش کیا ہے۔اُمید کرتا ہوں کہ میری یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی۔میرا خواب ہے کہ پاکستان میں ہر نوجوان کتاب دوستی کی عادت کو اپنائے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے موبائل کی بجائے ہر کسی کے ہاتھ میں کتاب ہونی چاہیے۔

300.00

Category:

Book Details

Author:

Waqas Anees

ISBN No:

97896956255651

Publisher:

Fiction House

Pages:

144

Language:

Urdu

Year:

2018

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Desi Liberal”

Your email address will not be published. Required fields are marked *